ترقیاتی سکیموں کی تعمیر و تکمیل تیز رفتاری سے یقینی بنائی جائے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

جمعرات 17 اپریل 2025 20:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے دورہ چکوال کے موقع پر تعمیراتی محکموں کے اجلاس میں ضلع کے جاری ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ دائرہ کار میں جاری ترقیاتی سکیموں کی معیاری تعمیر و تکمیل تیز رفتاری سے یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بلا تاخیر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات ، اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تعمیراتی محکموں سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے ضلع میں جاری ترقیاتی عمل کے جائزہ کے دوران تعمیراتی محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے کہ عملدرآمد کے تمام تر امور کی موقع پر کڑی نگرانی کر کے مقررہ مدت میں معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ متعلقہ علاقوں کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت فراہم کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نےکہا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خطیر وسائل سے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں معیاری تکمیل تعمیراتی محکموں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس اہم ترین ذمہ داری کی احسن تکمیل کے لئے بہترین پیشہ ورانہ مہارت سے کام کیا جائے تاکہ عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کی حکومتی ترجیحات کو حسبِ منشا انداز میں پورا کیا جا سکے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مستقبل میں سارے ٹینڈرز گورنمنٹ کی ای- ٹینڈر پالیسی کے تحت ہوں گے جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور جاری ترقیاتی سکیمز اپنے مقررہ وقت اور جاری کردہ فنڈز میں لازمی مکمل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :