وزیرستان میں ملک دشمن جنگجووں سے وطن کی خاطر لڑتے ہوئے کبیروالا کے نواحی علاقے بارہ میل کا رہائشی پاک فوج کا نوجوان جاوید اقبال جام شہادت نوش کر گیا

جمعرات 17 اپریل 2025 20:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) دھرتی پیر کبیر کا سپوت پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہوگیا۔وزیرستان میں گزشتہ روز ملک دشمن جنگجووں سے وطن کی خاطر لڑتے ہوئے کبیروالا کے نواحی علاقے بارہ میل کا رہائشی پاک فوج کا نوجوان جاوید اقبال جام شہادت نوش کر گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ جمعرات کو ان کے آبائی علاقے بارہ میل میں ادا کر نے کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہید کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میرے بیٹے نے وطن کے دفاع کےلئے جام شہادت نوش کیا ہے ۔قوم کی خاطر قربانی دے کر میرا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ میرے بیٹے کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی میرے بیٹے نے وطن عظیم کی خاطر قربانی دے کر میرے حوصلے بلند کیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :