
وزیراعلیٰ کی الحمرا میں پنجاب دیہاڑکی تقریب میں شرکت،روایتی پرتپاک استقبال
مریم نوازنے استاد اللہ بخش گیلری میں پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا، لاہور کی ثقافت کی شاندار عکاسی وزیراعلیٰ مریم نواز کا چوڑیوں، کھگو گھوڑے، کھسے، بلاک پرنٹ،مکیش اور گوٹا کناری ملبوسات میں اظہارِ دلچسپی،دستکاری،پنجابی پگڑی، شملے، گنڈاسا، کھنڈا، آرٹ نمونوں کا معائنہ،گندھارااورہڑپہ آرٹ مجسمے، ایمبرائیڈری آرٹ،سولر پینٹنگ،پینسل مائیکرو آرٹ اور چاول کے دانے پر خطاطی دیکھی وزیراعلیٰ مریم نواز نے دستکاری سٹال پر ننھی وردا اور دیگر فنکاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں،چھپرچھت والے روایتی گھروں،فرنیچر، مٹی کے برتن وغیرہ دیکھ کر اظہار مسرت،تقریب میں فنکاروں کے درمیان بیٹھ گئیں
جمعرات 17 اپریل 2025 20:20
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پینٹنگ کو سراہا۔
وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری نے خطاب میں تفصیلی بریفنگ دی اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد کا خیر مقدم کیاگیا۔وزیر اعلی مریم نواشریف نے برنی گارڈن میں انوکھے اور منفردپنڈ کاتفصیلی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چوڑیوں، کھگو گھوڑے، کھسے، بلاک پرنٹ،مکیش اور گوٹا کناری ملبوسات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔دستکاری،پنجابی پگڑی، شملے،گنڈاسا، کھنڈا،ہڑپہ اور ٹیکسلا آرٹ نمونوں کے سٹال کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندھارا آرٹ مجسمے، ایمبرائیڈری آرٹ،سولر پینٹنگ پینسل مائیکرو آرٹ اور چاول کے دانے پر خطاطی دیکھی۔ کھجور کے رنگ برنگ پتوں سے بنی چھابی، پچھی، چنگیر،پلیٹ، پکھے کی بناوٹ کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاک پر مٹی کی برتن، کھڈی پر کپڑے کی بنت، اونٹ کی کھال کی لیمپ دیکھے اور پسند کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روایتی پنجابی مونڈھے،منجیاں، لکڑی کے چولہے، چوبارہ اور دیگر اشیا میں اظہارِ دلچسپی لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دستکاری سٹال پر ننھی وردا اور دیگر فنکاروں کی خواہش پر تصاویر بنوائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روایتی دیہاتی ماحول دیکھ کر اظہار مسرت، منفرد آئیڈیاکو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نیپنڈمیں چھپرچھت والے روایتی گھروں،فرنیچر، مٹی کے برتن اور دیگرروزمرہ استعمال کی روایتی اشیا دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں حامد رانا،سہیل اصغر، راشد محمود،عارف لوہار،ریشم اور دیگر سینئرفنکاروں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ تقریب میں انسٹرومنٹل ٹیون پر قومی ترانے پیش کیا۔غیر ملکی سفارتکاروں،صوبائی وزرا، معاونین، افسران اور دیگر شرکا نے پگڑیاں پہن کر شرکت کی۔ تقریب میں پیلے اور سرخ پنجابی لاچے کرتے میں ملبوس ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ رنگا رنگ روایتی ملبوسات پہنے فنکاروں نے گیدا پیش کیا اور روایتی جوش وخروش سے للکارے۔پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں روایتی بھنگڑا،ماہیے اور ٹپے بھی پیش کیے گے۔معروف گلوکار ہ حنا نصراللہ نے منفرد انداز میں پنجابی صوفی کلام پیش کیا،دیگر فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی۔ صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے پنجاب دیہاڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ75 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پنجاب دیہاڑ منایا جا رہا ہے ۔پنجاب کی ثقافت اتنی وسیع و عریض ہے کہ اسے لفظوں اور سٹالز میں سے شو کیس کرنا ممکن نہیں ۔پنجاب دیہاڑ کی تقریب میں ہر ڈویڑن کا روایتی ثقافتی سٹال لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا، مریم نواز شریف نے کلچر کو اصل روح سے بحال کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف فنکاروں کی سرپرستی کر رہی ہیں ۔ترکیہ وزٹ پر وزیر اعلی مریم نواز شریف عالمی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔پنجاب کا ہر شہر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف فنکاروں سے ڈائریکٹ رابطے میں رہتے ہیں ۔فنکاروں کے لئے پیکچ اور مراعات لائیں گے۔ تقریب میں دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ایک جوکر ملک کا وزیر دفاع رکھا ہوا ہے ان جوکروں کو میڈیا سے دور رکھیں، عالیہ حمزہ
-
گھروں میں کام کے بہانے چوریوں میں ملوث خواتین گینگ کی سرغنہ گرفتار، 40 تولے سونا برآمد
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.