گ*پولیس کی کچہ میں بڑی کامیابی‘ لٹھانی گینگ کے چار خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا

۵خطرناک ڈاکوؤں میں 25 لاکھ سر کی قیمت والا نذیر لٹھانی اور اس کے تین ساتھی امین، یسین، غلام نبی لٹھانی شامل

جمعرات 17 اپریل 2025 20:20

د*رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ پولیس کی کچہ میں بڑی کامیابی‘ لٹھانی گینگ کے چار خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا، سرنڈر ہونے والوں میں 25 لاکھ سر کی قیمت والا نذیر اور امین، یسین، غلام نبی لٹھانی شامل ہیں، کچھ عرصہ میں پولیس مقابلوں میں 22 خطرناک ڈاکو مارے گئے جو 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت و دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، کچہ کریمینلز کے پاس موقع ہے کہ وہ سرنڈر کر کے عدالتوں میں قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد، ایس پی ہیڈ کوآرٹر چوہدری سعید احمد، اے ایس پی صادق آباد انعام اللہ اور ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ رانا محمد رمضان کے ہمراہ اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کی کچہ میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہتی ہیں، پولیس کو آج اہم اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی لٹھانی گینگ سے تلعق رکھنے والے چار خطرناک ڈاکوؤں جن میں 25 لاکھ سر کی قیمت والا نذیر لٹھانی اور اس کے تین ساتھی امین، یسین، غلام نبی لٹھانی شامل ہیں نے سرنڈر کرتے ہوئے خود کو پولیس و قانون کے سامنے پیش کر دیا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کچہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 22 خطرناک ڈاکو پولیس مقابلوں کے دوران مارے گئے ہیں جن میں بدنام زمانہ شاہد لنڈ، کوڑا کوش، شمیر کوش، حکیم کوش اور شاہ مراد لٹھانی سرے فہرست ہٰیں، انہوں نے کہا کہ کچہ کریمینلز کے پاس موقع پے کہ وہ خود کو قانون اور پولیس کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے جرائم کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں ان کے خلاف کوئی اضافی کارروائی نہیں ہو گی اگر وہ قانون کے تابع آتے ہوئے اچھے شہری بننا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ سرنڈر ہونے والے ڈاکو رحیم یارخان اور راجن پور کے مقدمات کا سامنا کریں گے سندھ یا دیگر صوبوں کو اگر یہ ڈاکو مقدمات میں مطلوب ہیں تو وہ رحیم یارخان پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بے گناہی اور مقدمات کے تصفیحہ جات پر مجرمان پر ان زندگی گزار سکتے ہیں، پولیس عوام کی جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔