معروف شاعر حامد علی سید کا نیا شعری مجموعہ "ریگزار میں دریا" شائع ہوگیا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)معروف سینئر شاعر حامد علی سید کا پانچواں شعری مجموعہ "ریگزار میں دریا" کراچی سے الحمد پبلی کیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو گیا ہے۔ اس مجموعے میں ان کی تازہ غزلیں، نظمیں اور قطعات شامل ہیں، جو ان کے تخلیقی سفر کا تسلسل اور فکری پختگی کا مظہر ہیں۔کتاب کی اشاعت کو ادبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعے میں شامل مضامین بزرگ شاعر محسن اعظم محسن ملیح آبادی، ڈاکٹر مختار حیات اور دیگر اہم شخصیات کی آرا پر مشتمل ہیں، جب کہ ممتاز نقاد اور شاعر ڈاکٹر فاطمی حسن کا جامع و بصیرت افروز فلیپ بھی کتاب کی زینت ہے۔"ریگزار میں دریا" اردو شاعری کے ذوق رکھنے والے قارئین کے لیے ایک قیمتی اضافہ ہے اور جلد ہی ملک بھر کے کتب خانوں اور اسٹالز پر دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :