کشمیر ی مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کی وادی کشمیر واپسی کے منتظر ہیں ، مفتی ناصر الاسلام

جمعرات 17 اپریل 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر باوقار واپسی کی بھرپور حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے چنئی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کی واپسی کا منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کا کھلے دل سے استقبال کریں گے۔انہوں نے بھارت میں مختلف برادریوں کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔مفتی ناصر الاسلام نے کہاکہ وہ ہمیشہ بین المذاہب امن اور ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :