ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کی زیرصدارت چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد

جمعرات 17 اپریل 2025 22:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) چائلد پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کی زیر صدارت کانفرنس روم منعقد ہوا۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سردار محمد علی نے گزشتہ اجلاس کے منٹس آف میٹنگ پر عملدرآمد اور آئندہ کی حکمت عملی، چیلنجز پرروشنی ڈالی جن میں عدالتی احکامات پرمیڈیکل اگزامینیشن کے حوالے سے مسائل اور انکے حل، دس تا گیارہ سال سے اوپرکے بچوں کی نگہداشت، آگاہی مہم، کمیونٹی بیسڈ سٹرکچر، ٹریننگ کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے بچوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا ،یہ ہمارے بچے اور اس ملک کا سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب کو مل کر ان کے حقوق اور تحفظ پر کام کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق اورتحفظ، چائلڈ لیبراورحراسمنٹ کی روک تھام کے لیے معاشرے میں شعورآگاہی کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شمولیت ناگزیر ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر محمد علی، ڈپٹی ڈسرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فرمان اللہ، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر جنید رحمان، نوید حیدر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل، ڈاکٹرمحمد واصل پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر، ملک احسن سینئر پرابیشن آفیسر، نوید اقبال پراگرس آفیس لوکل گورنمنٹ، رضوان پرویز سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کورٹس، الزبتھ جیمز، نمائندہ ڈسڑکٹ پولیس، اسسٹنٹ پروفیسر سائیکیٹری ڈیپارٹمنٹ، پروفیسرز کامسیٹس، لیکچرر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زمنگ کورنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :