اسٹریٹ کرائمز،منشیات و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5ملزمان گرفتار

جمعرات 17 اپریل 2025 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) سعیدآباداورماڑیپورپولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات،اسٹریٹ کرائمز و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2کلو سے زائدچرس، 2پستول،2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اورنقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد رحیم ،غلام یاسین ،سلیمان ولد عبدالرحیم،عثمان غنی ولد علی اکبر اورزریاب ولد عمران شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو سعیدآباد سیکٹر4ای ،ہاکس بے اورمبارک ولیج سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :