
چنگ چی رکشوں کو روکنا ضروری ہے ورنہ تو یہ شہر بھر میں پھیل جائیں گے، لاہور ہائیکورٹ
چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہیے، کمپنیوں کو 3 ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں، چنگ چی رکشہ فیکٹریوں کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ ان کو کنٹرول کیا جائے، دوران سماعت ریمارکس
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
11:34

(جاری ہے)
یہ نہایت ضروری ہے کہ ان کو کنٹرول کیا جائے۔ آئندہ سماعت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوانے کی رپورٹ دیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مال روڈ پر بیٹھے مظاہرین کا کیا ایشو ہے؟ آپ ان کا معاملہ دیکھیں اور ان کو کسی اور جگہ بٹھائیں۔وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ مظاہرین سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ان کی وجہ سے ٹریفک مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دنیا کو یہ تاثر نہ دیں کہ یہاں پر سکیورٹی ایشوز ہیں۔ 10 منٹ ٹریفک رکنے سے آلودگی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ آنے والے دنوں میں گرمی کی لہر کی شدت میں اضافہ ہوگا۔سی ٹی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل بھی اہم ایونٹس پر سڑکیں بند نہیں کیں۔ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ایک کنال سے بڑے گھروں کی منظوری واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر نہیں دی جائے گی۔عدالت میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو ہدایت کی تھی کہ ری سائیکلنگ پلان کے بغیر گھروں کے نقشے منظور نہ کئے جائیں۔محکمہ اوقاف کی جانب سے پانی کے ضیاع کے بارے میں جمعہ کے خطبے میں آگاہی دینے کا سرکلر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ تجویز بھی دی گئی کہ مساجد کے امام صاحبان کو بھی آگاہی مہم میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو پانی بچانے کے دینی پہلو سے بھی آگاہ کیا جا سکے ۔عدالت نے پانی کے بڑھتے ہوئے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ پانی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری تھی۔ جو کوئی پانی ضائع ہوتے دیکھے اسے روکنے کی کوشش کرے۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے نئے سروس اسٹیشنز پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.