عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری کا تاریک رازشیئر کردیا

جمعہ 18 اپریل 2025 13:33

عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری کا تاریک رازشیئر کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)بالی وڈ کے خوبرواداکارہ عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری کا تاریک راز شیئر کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بالی وڈ کے خوبرو اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں موجود اندرونی منفی رویوں اور ساتھی فنکاروں کے درمیان اکثر زیر بحث رہنے والے اتحاد اور حمایت کے فقدان پر لب کشائی کرڈالی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری اور اپنے تجربے پر مداحوں سے کھل کر کر بات کی۔ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح بالی وڈ میں لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور دوسروں کی کامیابی کو کم اہمیت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران یوٹیوبر نے عمران ہاشمی سے سوال کیاکہ کبھی کبھی یہ سننے میں آتا ہے کہ انڈسٹری متحد نہیں ہے اور سب ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہا کہ بالکل، میں مکمل طور پر آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ میں نے یہ بات محسوس کی ہے۔عمران نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کون کرتا ہے اور وہ لوگ ایسا کیسے کرتے ہیں یا ان کے ہیرا پھیری کے طریقے کیا ہیں لیکن ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ انڈسٹری میں لوگوں کی کریب مینٹیلٹی ہے اور یہ آپ ان کی گفتگو میں سن سکتے ہیں کہ کوئی بھی دوسرے کی کامیابی پر سچے دل سے خوش نہیں ہوتا۔

اداکار نے کہا کہ الوگ ایک دوسرے کی کامیابی پر سچے دل سے خوش نہیں ہوتے ہیں مجھے نہیں سمجھ آتا کہ ایسا کیوں ہے۔عمران نے کہا کہ میں ان لوگوں سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ آپ دوسروں کی کامیابی یا ناکامی پر اتنا زیادہ توجہ کیوں دیتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپنے کام پر توجہ دیں یہی وجہ ہے کہ آپ کی فلمیں کام نہیں کر رہی ہیں کیونکہ آپ اپنے دیگر ساتھیوں کو دیکھنے میں بہت مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :