اترپردیش میں گونگی اوربہری دلت بچی کی اجتماعی عصمت دری

جمعہ 18 اپریل 2025 13:33

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور ضلع میں ایک 11 سالہ گونگی اور بہری دلت لڑکی کو عصمت دری کانشانہ بنایاگیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نابالغ لڑکی جو منگل کی شام سے لاپتہ تھی ،شدید زخمی حالت میں گھر کے قریب ایک کھیت میں بے ہوش پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک دیہاتی نے لڑکی کو نیم برہنہ حالت میں، بری طرح زخمی اور بے ہوش حالت میں پایااور اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔

ڈاکٹروں کے مطابق نابالغ لڑکی کو ایک سے زائد لوگوں نے عصمت دری کا نشانہ بنایا ہے ۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیاگیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اتل کمار سریواستو نے کہاکہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور مجرموں کو تلاش کے لیے سی سی ٹی وی اور فون ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :