غزہ میں رات گئے اسرائیلی حملے ، 10 فلسطینی شہید

جمعہ 18 اپریل 2025 13:35

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے قریب رات گئے اسرائیلی حملے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے حملے میں خان یونس کے مشرقی علاقے بنی سہیلہ میں براکا خاندان کے گھر اور پڑوسی گھروں کو نشا نہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو محصور فلسطینی علاقے میں دوبارہ کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اپنی فضائی بمباری کو تیز کر دیا ہے اور غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :