ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھتا ہے، گورنرپنجاب

ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں پارلیمانی نظام کو مضبوط کریں،پنڈی بار سے خطاب

جمعہ 18 اپریل 2025 13:35

ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھتا ہے، گورنرپنجاب
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھتا ہے۔

(جاری ہے)

سردار سلیم حیدر خان نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے والا احتجاج کرتا ہے جس سے حکومتی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں پارلیمانی نظام کو مضبوط کریں۔