غزہ، طبی عملے کے لاپتہ رکن کی اہلیہ کی شوہر کی بازیابی کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل

جمعہ 18 اپریل 2025 13:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے لاپتہ اقوام متحدہ کے طبی عملے کے ایک رکن کی اہلیہ نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لاپتہ شوہر کو بازیاب کرانے میں عالمی برادری ان کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لاپتہ طبی کارکن کی اہلیہ نفیزہ النصرہ نے کہا ہے کہ انہیں اتنی مدت گزرنے کے باوجود آج تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ان کے شوہر کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔

فلسطینی خاتون نفیزہ النصرہ کے شوہر کو ان کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج نے 23 مارچ کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ ہلال احمر کی طرف سے ایمبولینس پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں 15 طبی کارکن جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :