ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے،اسرائیلی وزیراعظم

جمعہ 18 اپریل 2025 13:38

ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دینگے،اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی ہر گز اجازت نہ دے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا جیسا کہ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اسرائیل اجازت نہیں دے گا۔

اب بھی وہ اپنے اس ارادے میں پکے ہیں۔بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے بے شمار علانیہ اور غیرعلانیہ اقدامات کیے ہیں تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دور رکھا جا سکے۔ ان اقدامات کی وجہ سے ایران اپنے جوہری اہداف سے قریب قریب کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔ تاہم اب بی ایران کو روکا جائے گا۔