ساہیوال ڈی پی ایس روڈ پر ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے ،کمشنر ساہیوال

جمعہ 18 اپریل 2025 14:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈی پی ایس روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کے کام کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کے شدید دباؤ اور شہریوں کو درپیش پریشانی کا نوٹس لے لیا۔کمشنر اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر شعیب اقبال سید نے مڈھالی روڈ اور اڈا بہادر شاہ پر تجاوزات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل دونوں اہم علاقوں کو تجاوزات سے پاک کرائیں۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہر کے 5بازاروں کو ماڈل بازار بنانے کی سکیم تیار کرے اور بازاروں سے ہٹائی گئی تجاوزات دوبارہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کالونی کا سیوریج مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ہائی سٹریٹ پر ڈرین صفائی کا کام بھی مزید تیز کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :