مظفرگڑھ،ڈی پی او آفس میں کاپی رائٹس ایکٹ اور انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس ایکٹ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 18 اپریل 2025 14:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) کاپی رائٹ اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹ کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا۔ورکشاپ میں معروف قانون دان بیرسٹر بلال حیدر نے پولیس افسران کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اس قانون کے تحت خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں جس میں پولیس کسی بھی خلاف ورزی پر خود مقدمہ درج کر سکتی ہے اور اس کا ٹرائل کروا سکتے ہیں، کاپی رائٹس کی حفاظت بہت اہم ہے اور ان کی چوری سے صرف ایک شخص کا نہیں بلکہ اداروں کا نقصان ہوتا ہے، لیکچر کے اختتام پر پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اور مہمان سپیکر نے ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان خان سے ملاقات بھی کی جس میں ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

\378

متعلقہ عنوان :