ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ

جمعہ 18 اپریل 2025 16:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، پیس سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی اور شعور فاونڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس کے اشتراک سے امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ دینے کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد طلبا ء کے رویوں اور مہارتوں کو فروغ دیتے ہوئے ہم آہنگی، باہمی احترام، امن کے قیام ، کیمپس کے اندر اور باہر آپس کے معاملات میں برداشت اور احترام جیسے عوامل پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ طلبا اپنی نجی زندگی کے معمولات میں باہمی احترام اختلافی خیالات کو برداشت کرنا سیکھیں۔

ورکشاپ کی ریسور پرسن اور ڈپارٹمنٹ آف ایجوکشن کی سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر صدف نے قیام امن میں نوجوانوں کے کلیدی کردار اور معاشرے میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر اور طلباء کی نجی زندگی میں امن رواداری اور برداشت کے حوالے سے آگہی کے موضوع پر پریزنٹیشن دی ۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ خان تھے۔

ورکشاپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور باہمی احترام کا فقدان ہمارے معاشرے کی بگاڑ کا ذمہ دار ہے ۔ڈاکٹر شاکر اللہ خان نے ڈاکٹر صدف ناز اور ان کی ٹیم کو اس اہم موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیاورکشاپ کو موجودہ وقت کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک قرار دیا۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد الیاس نے شرکا ء کوورکشاپ کی اہمیت اور شعبہ کی جانب سے طلباء میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ورکشاپ میں شعبہ کمیونیکشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے طلبا و طالبات ، تعلیمی شعبوں کے سربراہان اور فکیلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :