کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

متوفیوں کی شناخت 8 سالہ خدیجہ اور 32 سالہ محمد دلبر کے نام سے کی گئی

جمعہ 18 اپریل 2025 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 35 بیکری کے قریب گھر میں کمسن لڑکی کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداس کی موت کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 8 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ملیر میمن گوٹھ ڈیری فارم ہاوس میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم فاطمہ بقائی ٹول پلازہ اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت 32 سالہ محمد دلبر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔