نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دورہ افغانستان سے قبل بین الوزارتی اجلاس

جمعہ 18 اپریل 2025 17:16

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دورہ افغانستان سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ افغانستان سے قبل جمعہ کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے بارے میں نمائندہ خصوصی صادق خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، تجارت، ریلوے اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز اور ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دورے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور علاقائی روابط کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔