عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوارصبا تالپور کامیاب ، صمد گورگیج کی مبارکباد

جمعہ 18 اپریل 2025 18:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج نے این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کی نمایاں کامیابی پر عمر کوٹ کے شہریوں، کارکنوں اور قائدین کومبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فتح دراصل پیپلز پارٹی کے اصولی موقف اور عوام کی بے لوث خدمت کے عزم کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر محاذ پر عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ صمد گورگیج نےصبا تالپور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔