افغان شہریوں کے انخلا میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ، طلال چوہدری

جمعہ 18 اپریل 2025 20:49

افغان شہریوں کے انخلا میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدر ی نے ایک با پھر حکومت کی جانب سے افغان شہریوں کے انخلا میں کسی قسم کی توسیع نہ دئیے جانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے دوسرے مرحلے کے آغا ز سے اب تک چوراسی ہزار آٹھ سو انہتر افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے ۔ مجموعی طور پر انخلا کرنے والوں کی تعداد نولاکھ سات ہزار تین سو اکانوے ہو چکی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اعدادوشمار بتائے۔ انہوں نے کہا افغان وفد کی وزارت داخلہ آمد ہوئی اور ان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ون ڈاکومنٹ ریجیم پالیسی پر ہم گامزن ہیں ۔ اب تک دوسرے مرحلے میں افغان سیٹرزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 40 سال تک افغان بہن بھائیوں کو یہاں رکھا اور مہمان نوازی کی۔

تاہم اب ہم بغیر پاسپورٹ یہاں کسی کو نہیں رکھ سکتے۔ مغربی ممالک اور دوست ممالک نے ہمیں شکایات کی کہ ایسے افراد جو پاکستان کے شہری نہیں ہیں انہوں نے فیک پاسپورٹ بنوائے ۔ انہوں نے کہا میڈیکل کیلیے بزنس کیلیے جس نے آنا ہے ویزا لے کر آئے ۔ بغیر ویزے کے یہاں اب کوئی نہیں آ سکتا ۔ انہوں نے کہا نے کہا یکم اپر یل سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے کے آغاز سے اب تک 84 ہزار 869 افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ۔

ان میں سے 25 ہزار 320 اے سی سی کارڈ والے تھے ۔ باقی کسی کے پاس کوئی دستاویز نہیں تھی ۔ چاروں صوبوں سے یہ لوگ واپس بھجوائے گئے ۔ انہوں نے کہا ٹرانزٹ پوائنٹس پر پہلے انہیں رکھا جاتا ہے وہاں پر صحت کھانا ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کی سہولیات ہیں ۔ ٹرانزٹ پوائنٹس سے انہیں سرحد تک پہنچایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا آج افغان وف د سے ملاقات میں انخلا کے بعد ان افغان شہریوں کو وہاں پیدا ہونے والے مسائل پر بھی بات چیت ہو ئی ہے ۔

جلد پاکستان کا اعلی سطحی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں افغانستان کا دورہ کرے گا ۔ جہاں اس معاملے پر تفصیلی بات ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستانی غیر قانونی افغانی کو کرائے کا مکان دے گا ملازمت دے گا وہ بھی ذمہ دار ہو گا ۔ ہوٹل والوں کو بھی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا 2 سالوں میں 10 لا کھ افغانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں ۔

16 کیٹگریز میں 10 لاکھ ویزے افغانیوں کو دیے گئے ۔ ۔ 20 فیصد ان ویزا والوں کو ایکسٹنشن بھی دی جاتی ہے ۔ وزیر داخلہ ہر ہفتے اس دوسرے مرحلے کے حوالے سے اجلاس کرتے ہیں اور مانیٹرنگ کرتے ہیں اس دوسرے مرحلے کے آپریشن کے حوالے سے شکایات اور فیک نیوز کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا افغان بہن بھائیوں کو مہمان نوازی اور عزت کے ساتھ واپس بھجوا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا افغانستان کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ آئی ہے جس میں اسلحے کی فروخت اور دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے والی خبر تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے کہا نو لاکھ 7 ہزار 391 غیر قانونی افغانیوں کو پہلے مرحلے میں واپس بھجوا چکے تھے ۔ وزارت داخلہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرجی بی حکومتوں سے رابطے میں ہیں ۔ صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں بھر پور تعاون کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انخلا کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان سے آنے والی خبروں کی تحقیق کرتے ہیں اور پھر اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انخلا کا فیصلہ ماڈرن دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق کیا ہے۔ ایسی شخصیات جن کی کہیں رجسٹریشن نہیں وہ غیر قانونی کام اور دہشت گردی میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔