
سرکاری اداروں کو کرپشن اور نا اہلی کی دیمک سے پاک کرنا ہوگا، وفاقی وزیر مواصلات
جمعہ 18 اپریل 2025 23:20

(جاری ہے)
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ موجودہ عہد کے نئے تقاضوں کے مطابق پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی نا گزیر ہے جس کے لئے محکمے میں اصلاحات لائیں گے اور سرکاری فنڈز کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ حکومت سے گرانٹ مانگنے کی بجائے اداروں کو اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا چاہیے، سرکاری افسران اپنا مزاج بدلیں اور نئے تقاضوں کے مطابق محنت کر کے اپنے وسائل میں اضافے کریں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں ترقی کرنے کے لئے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کو اپنا مقابلہ نجی اداروں سے کرنا ہوگا اور کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ زیادہ آمدنی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے ادارے کے مسائل اور مختلف امور پر بریفنگ دی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے مالیاتی مسائل کے حل کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا جبکہ ایک ہفتے کے بعد نئے بزنس پلان کے ساتھ دوبارہ اجلاس بھی منعقد ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.