وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی وزیر سماجی بہبود و سوشل ویلفیئر سید بازل علی نقوی کے سسرکے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 18 اپریل 2025 23:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر سماجی بہبود و سوشل ویلفیئر سید بازل علی نقوی کے سسر سید نثار حسین شاہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، نثار انصر ابدالی، سردار میر اکبر خان،سردار عامر الطاف خان، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سید بازل علی نقوی اور دیگر لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔