کھاریاں،پولیس کا منشیات فروشوں ،اسلحہ برداروں کیخلاف کریک ڈائون ،16ملزمان گرفتار

جمعہ 18 اپریل 2025 21:35

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)پولیس نے منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈائون میں 16ملزمان گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد انور سرلہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں 1۔

عمار اصغر 2۔سنیل حسین 3۔فسیر علی 4۔عثمان شہزاد 5۔گوگا 6۔احسان اللہ 7۔محمد احمد شامل ہیں ۔جنکے قبضہ سے 1 کلو سے زاہد ہیروئن ،چرس،پسٹل30 بور برآمد کر لیاایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم اے ایس آئی رانا کامران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں1۔محمد مرتضی 2۔

(جاری ہے)

قمر عباس3۔فرمان علی4۔

مرید حسین شامل ہیں ۔جنکے قبضہ سے 1 کلو سے زائد چرس ،پسٹل 30 بور اور 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ ایس ایس او تھانہ ککرالی اختر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں 1۔ سلطان بٹ 2۔نوید اسلم 3۔سعد ایوب 4۔سہیل احمد شامل ہیں ۔جنکے قبضہ سے راہفل 12 بور ،پسٹل 30 بور برآمد ہوئے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثقلین فیاض کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔