بھارت کا 4فٹ 8انچ قد کا اداکار سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا

جعفر صادق نے وکرم (414کروڑ)، جیلر (605کروڑ)، اور جوان (1150کروڑ)جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے

ہفتہ 19 اپریل 2025 10:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بھارت کا 4فٹ 8انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4فٹ 8انچ قد کا حامل ہے لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

29سالہ جعفر نے 2020میں تامل ویب سیریز پاوہ کادھیگل سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔

جعفر صادق نے وکرم (414کروڑ)، جیلر (605کروڑ)، اور جوان (1150کروڑ)جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان فلموں کی کامیابی نے انہیں پربھاس، سلمان خان اور رجنی کانت جیسے بڑے ناموں سے بھی آگے پہنچا دیا ہے۔صرف شاہ رخ خان اس عرصے میں جعفر سے آگے ہیں جن کی تین فلموں کی مجموعی کمائی 2600کروڑ روپے رہی۔