اسرائیلی انخلا سے قبل ہمارے ہتھیاروں پر بات نہیں ہو گی، حزب اللہ

ہفتہ 19 اپریل 2025 12:03

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ایک ذمے دار نے کہا ہے کہ لبنانی حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ تنظیم اپنے ہتھیاروں کے حوالے سے کسی بھی بحث کو اس وقت تک قبول نہیں کرے گی جب تک اسرائیل جنوبی لبنان سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرتا اور وہ اپنے ان جارحانہ اقدامات کو بند نہیں کرتا جو جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذمے دار نے یہ بات گزشتہ روز کہی۔حزب اللہ کے رابطہ کاری یونٹ کے سربراہ وفیق صفا نے ایک بیان میں کہا کہ ہتھیار ڈالنے کا کوئی تصور نہیں ہے، بات صرف اس دفاعی حکمت عملی کی ہے جس کا ذکر صدر نے کیا۔

متعلقہ عنوان :