یوکرین میں جاری جنگ کچھ ہفتے کے اندر بند ہو سکتی ہے،امریکہ

ٹرمپ کے ایلچی نے جنگ بندی کی ٹائم لائن کا خاکہ پیش کردیا،امریکی میڈیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 13:39

یوکرین میں جاری جنگ کچھ ہفتے کے اندر بند ہو سکتی ہے،امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)امریکی حکام نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کچھ ہفتے کے اندر بند ہو سکتی ہے۔ معروف امریکی میڈیا کمپنی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹ کوف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں یوکرین میں جنگ بندی کی ٹائم لائن کا خاکہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ان ملاقاتوں کی میزبانی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کی۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یورپی عہدیداروں نے مبینہ طور پر امریکی حکام کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس بارے سخت موقف اختیار کر نا چاہیے۔رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی حکام نے پیرس میں امریکی اور یورپی حکام کے درمیان ملاقاتوں بارے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں یوکرین کے حامی جنگ بندی کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔