جیکب آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 14:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) جیکب آباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جیکب آباد (ر) کیپٹن صدام حسین خاصخیلی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حمید اللہ عرف حمید ولد رمضان ایری سکنہ لعل شاہ لاڑو کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکوچوری ، ڈکیتی ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، پولیس مقابلوں ، سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم تھا۔ملزم کے دیگر 04 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ناکابندی کردی ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :