ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی بارے اجلاس، پورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 15:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا ۔جس میں انتظامی افسران اور ضلعی محکموں، میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور تمام ٹاؤن انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد سرکاری اداروں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا، عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرنا اور مسائل کے موثر حل کےلیے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

اجلاس میں محکموں کی پیش کردہ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری اور پائیدار حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے، خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور سرکاری امور میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے عوام کے ساتھ براہ راست روابط کو بہتر بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر پشاورنے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :