مردان،کاٹلنگ بازار میں ڈینگی سے آگاہی کےلیے واک کا انعقاد

ہفتہ 19 اپریل 2025 15:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) مردان کے علاقے کاٹلنگ بازار میں ڈینگی سے آگاہی کےلیے واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ سحر انور نے کاٹلنگ بازار میں ڈینگی سے آگاہی واک کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

واک میں ٹی ایم اے کے عملے، تاجر برادری کے نمائندگان اور مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسدادِ ڈینگی کےلیے ممکنہ مقامات پر ڈینگی سپرے مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے تاکہ مچھروں کے لاروا کو زیادہ سے زیادہ ختم کیا جا سکے۔ اس مہم کو آئندہ ہفتے تمام یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :