الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینی والی جماعتوں اور اُمیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس حلقہ میں پولنگ یکم جون کو ہوگی اور انتخابی نتائج آنے تک پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی ہوگی۔اسی طرح کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔