
فلسطین کی نازک صورتحال پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کیلئے مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا،سردار ایاز صادق
ہفتہ 19 اپریل 2025 22:50

(جاری ہے)
پاکستان کے پارلیمانی وفد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز، میر عامر علی خان مگسی، اسد عالم نیازی اور عاطف خان شامل تھے۔
اجلاس کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی رہا ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے معاہدے کے تحت قائم ہے اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت قائم رہنے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، آئی پی یو اورنام جیسے بین الاقوامی فورمز پر فلسطین کی تشویشناک صورتحال کی بھرپور وکالت کرنے کے عزم کو دہرایا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے اس اہم اجلاس میں شریک متعدد سپیکرز سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطینی قومی کونسل کے صدر راوی فتوح سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین کے قومی کونسل کے صدر نے پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور فلسطینی کاز کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کی ماؤں بہنوں، بچوں اور بزرگوں کی تکلیف اور درد کو محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے متحدہ قراردادیں منظور کی ہیں ،گزشتہ ہفتے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر جاری اسرائیلی ظلم اور بربریت کو روکنے کے لیے مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم امہ فلسطین کے مسئلے پر یکجا نہیں ہوتی تب تک اقوام عالم فلسطین میں ہونے والے ظلم اور زیادتیوں کو نظر انداز کرتا رہے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ترکیہ کے سپیکر نعمان قرتلمش سے ملاقات میں پاکستان-ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے فلسطین و کشمیر کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ آواز بلند کرنے اور پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ترکیہ کے ہم منصب کو فلسطین کے معاملے پر اہم کانفرنس منعقد کرنے کے خوش آئند اقدام کو سراہا۔انہوں نے فلسطین بھائیوں کی حالت زار پر اقوام عالم کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فلسطین کے معصوم بچوں کی آئیں اور سسکیاں زمین سے آسمان تک گونج رہی ہیں مگر پوری انسانیت سوئی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جو دنیا کیلئے بڑا امتحان ہے۔انہوں نے مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے متحدہ عرب امارات کے سپیکر صقر غباش سے ملاقات میں باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، اور فلسطین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں ممالک نے مسلم امہ کے اجتماعی مسائل پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سردار ایاز صادق نے ملائیشیا کے سپیکر تن سری داتو’ ڈاکٹر جوہری عبدل سے گفتگو میں پاکستان و ملائیشیا کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقین نے فلسطین میں انسانی بحران کے حل کے لیے پارلیمانی سطح پر مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔سپیکر قومی اسمبلی کی انڈونیشیا کے ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں اسلاموفوبیا میں اضافے، عبادت گاہوں پر حملوں اور غزہ کے بحران جیسے مشترکہ مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے او آئی سی اور اقوام متحدہ جیسے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمانی سفارت کاری کو فعال کرنے اور مسلم اُمہ کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ اجلاس اور اس دوران ہونے والی ملاقاتیں نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی برادری کی یکجہتی کا اظہار تھا بلکہ پاکستان کے اس مستقل مؤقف کی بھی غمازی ہے جو دنیا بھر کی مظلوم اقوام، بشمول کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مؤثر عالمی اقدام کیلئے ضروری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی اس اہم اجلاس میں شرکت اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے نہ صرف انصاف اور امن کا پیغام دیا جائے بلکہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی ضمیر کو بیدار کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
-
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے.اسحاق ڈار
-
جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے.وفاقی وزارت خزانہ
-
بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ‘ 26 سے زائد زخمی
-
پاکستانی طلبہ کا آرٹیفشل انٹیلیجنس سے سٹیٹک موشن پراجیکٹ
-
پی ٹی آئی کے ووٹوں سے منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان مسلم لیگ ن میں شامل
-
ترقی پذیر ممالک کی قرضوں کی ادائیگیاں921 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
-
بھارت کو آبی دہشتگردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.