پاکستانی طلبہ کا آرٹیفشل انٹیلیجنس سے سٹیٹک موشن پراجیکٹ

فریڈرک ایلگزینڈر یوبیورسٹی جرمنی میں پاکستان کے طالب علموں کی انٹرنیشنل مقابلے کی تیاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 جون 2025 16:05

پاکستانی طلبہ کا آرٹیفشل انٹیلیجنس سے سٹیٹک موشن پراجیکٹ
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )پاکستانی طالب علم دنیا بھر میں اپنی ذہانت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں فریڈرک ایلگزینڈر یوبیورسٹی جرمنی میں پڑھنے والے پاکستانی طلبہ کے ریسرچ گروپ نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کے استعمال سے سٹیٹک موشن کے نام سے پراجیکٹ بنایا ہے جس میں ساکن آبجیکٹ حرکت کرتا ہوا نظر آتا ہے اس آبجیکٹ کو انٹرنیشنل مقابلے میں پیش کیا گیا ہے جسے ٹاپ ٹین میں شامل کر لیا گیا ہے. عالمی مقابلے میں شامل کئے گئے اس ساکن آبجیکٹ کی ٹانگ پھیلی ہوئی، اسکا بازوخوبصورتی سےاوپر کی طرف جھکاہوا اوروہ خود دائرے میں گھومتا دکھائی دیتا ہے گروپ کی رکن سلیتا قادر کہتی ہیں کہ اب ان کا عالمی سطح پر مقابلہ جاپان، امریکہ، انگلینڈ سمیت نو ممالک سے ہے اور پوزیشن کا فیصلہ عام پولز سے ہو گا اگر وہ جیت گئیں تو اس سے ان کے ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن ہو گا.