جس کا اپنی پارٹی کے وزرا فون نہیں اٹھاتے وہ "ماسی مشاورت" بنا پھرتا ہے،ترجمان بلاول ہاؤس

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ جس کا اپنی پارٹی کے وزرا فون نہیں اٹھاتے وہ "ماسی مشاورت" بنا پھرتا ہے۔صبح حکومت چھوڑنے کی دہمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہونا ایم کیو ایم کی تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ خالد مقبول بتائیں کہ گذشتہ تین حکومتوں کا مسلسل حصہ رہنے کے بعد انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا ایم کیو ایم کے وزرا کی کارکردگی سب سے بری ہے، خالد مقبول صدیقی ان سے استعفے مانگیں۔

انہوںنے کہا کہکیا خالد مقبول صدیقی کے مطالبے پر ایم کیو ایم کا کوئی ایک وفاقی وزیر استعفیٰ دیگا بہتر ہے خالد مقبول صدیقی دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔خالد مقبول صدیقی سمیت تمام سیاسی بے روزگار خاطر جمع رکھیں کہ ان کے خواب پورے نہیں ہونگے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کسی صورت متنازعہ کینال بننے نہیں دیں گے۔