-پنجاب یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی کیلئے جانیوالے مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کا فیصلہ

غ*شناختی کارڈ، پاسپورٹ کوبلاک کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھاجائے گا ، ذرائع

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:15

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے بیرون ملک پی ایچ ڈی کیلئے جانے والے مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ کوبلاک کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھاجائے گا۔نجی ٹی وی نے ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ 56اساتذہ کوبیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کیلئے کروڑوں کی گرانٹ ملی، پنجاب یونیورسٹی کی7 اساتذہ ایچ ای سی کی سکالرشپ لے کر مفرور ہوگئے، پنجاب یونیورسٹی کے 5 اساتذہ یونیورسٹی کی سکالرشپ لے کر مفرور ہوئے۔

قانون کے مطابق تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی،56میں سے 12 اساتذہ نے سکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہیں کی، ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کی مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں ادا کرنے تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس سنٹر کی فرح ستار 70 لاکھ ادا کئے بغیر مفرور ہیں، جی آئی ایس سنٹر کے سید محسن علی 1 کروڑ 40 لاکھ ، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی کرن عائشہ 1 کروڑ روپے ، شعبہ ایم ایم جی کی رابعہ عباد 90 لاکھ روپے،آئی کیو ٹی ایم کے خواجہ خرم خورشید 84 لاکھ روپے، ہیلی کالج آف کامرس کی شمائلہ اسحاق 1کروڑ 61 لاکھ روپے اورسنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے عثمان رحیم 72 لاکھ روپے دیئے بغیر مفرور ہوئے۔