ایکسائز پولیس نے آئس سپلائر جمشید کو گرفتار کر کے قبضہ سے 585 گرام آئس برآمد کر لی

ہفتہ 19 اپریل 2025 21:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) سیکرٹری محکمہ ایکسائز سید فیاض علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سعود خان گنڈاپور کی زیر نگرانی (ای آئی بی III- ) نے کارروائی میں آئس سپلائر ملزم جمشید ولد محمد اصغر ساکن ایبٹ آباد کو کریم پورہ نزد اقصیٰ مسجد ایبٹ آباد کے قریب سےگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 585 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :