سعودی عرب،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، چرس اور ممنوعہ ادویات برآمد

اتوار 20 اپریل 2025 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والےادارے کے اہلکارمختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے2شامی اور ایک مقامی شہری کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اےکے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے جدہ میں دو شامی اور ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں جبکہ ریاض میں محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے ایک غیرملکی شہری کے قبضے سے 3.7 کلوگرام نشہ آور پاوڈر ’کرسٹل‘ برآمد کرکے اسے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

جازان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایتھوپی باشندے کے قبضے سے 17 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔