غزہ ، قحط زدہ بے گھر فلسطینی ماں اپنے بچوں کو کچھوے کھلانے پر مجبور

اسرائیل کی فوج نے 2 مارچ سے تمام اشیاکی ترسیل بلاک کر رکھی ہے،رپورٹ

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)فلسطینی عرب خاتون اسرائیل کی طرف سے بد ترین ناکہ بندیوں کے باعث اپنے بچوں کو بھوکوں مرنے سے بچانے کے لیے تیسری بار کچھوے پکا کر کھلانے پر مجبور ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی رہائشی یہ فلسطینی عرب 61 قنان اسرائیلی فوج کی بمباری سے بے گھر ہونے کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ خان یونس میں لگے خیمے میں نقل مکانی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی فوج نے 2 مارچ سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر کے کھانے پینے کی تمام تر اشیا کے علاوہ ادویات اور ایندھن کی ترسیل کی ان لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کے لیے بلاک کر رکھی ہے۔ جس سے پورے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اس لیے بمباری سے بچ گئے درختوں کے پتے کھانے کے علاوہ یہ فلسطینی اسرائیلی جبر اوراپنی عالمی برادری کی بے بسی اور بیحسی کے ہاتھوں مجبور ہو کر کچھوے جیسے جانوروں کو بھی مل جائیں تو خوراک کے لیے استعمال کر کے بچوں کی جان بچانے کی کوشش میں ہیں۔اس سے پہلے غزہ میں اپنے بچوں کوگھوڑوں کا گوشت کھلا کر بھوکوں مرنے سے بچانے پر مجبور ہونے کی خبریں بھی علاقائی اور عالمی میڈیا کے ذریعے سامنے آچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :