ایران کے جوہری پروگرام پر حملے کا امکان ابھی بھی موجود ہے،اسرائیل

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)ایک اسرائیلی اہلکار اور دو باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے آئندہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا عہد کیا ہے اور نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے نتیجے میں اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔