رباط، سعودی عرب ادبی و مذہبی ورثے کی نمائش میں شرکت کرے گا

بین الاقوامی ادبی و مذہبی میلہ 27 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا،رپورٹ

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہونے والے ادبی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔ رباط میں ہونے والا یہ بین الاقوامی ادبی و مذہبی میلہ 27 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کی اس کاوش سے قرآن پاک کی طباعت و تعلیم کے لیے مملکت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

قرآن پاک کی طباعت کا اہتمام شاہ فہد کیمپلیکس کے ایک حصے کے طور پر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت قرآن مجید کے مختف زبانوں میں تراجم کی نمائش کی جائے گی۔رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں مکہ لائبریری کے نامور مصنفین و ماہرین لسانیات کی کتب کے علاوہ اسلامی مخطوطات دکھائے جائیں گے۔ جبکہ مہمانوں کے لیے ڈیجیٹل ایپلیکیشنز اور پروگراموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مملکت کے طباعتی شعبے کے فروغ کے لیے لٹریچر ، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن بھی میلے میں موجود ہوگا۔ تاکہ سعودی ناشرین کی حمایت کی جائے اور مملکت کے فکری ورثے کو پیش کیا جائے۔ نیز ثقافتی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے مقامی ادبی لٹریچر کو فروغ دیا جائے۔