ملک گیر 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم (کل) شروع ہوگی

اتوار 20 اپریل 2025 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ملک گیر 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کل( پیر سے) شروع ہوگی۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک گیر انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی جو 27 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا ہے کہ پولیو اب بھی ہمارے بچوں کے لئے خطرہ یے،صرف ایک بار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا کافی نہیں،ہر مہم میں بچوں کو یہ قطرے پلائے جائیں تاکہ ان میں قوت مدافعت مضبوط ہو۔وزارت نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچے کو عمر بھر کی معذوری سےبچانے کے لئے ہر بار،ہر مہم میں قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :