صدر آزاد جموں و کشمیر کا ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے ڈاکٹر ساجد منظور کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 20 اپریل 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم چوہدری منظور کے بیٹے سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت سینئر آرتھو پیڈ سرجن ڈاکٹر ساجد منظور (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :