کمالیہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

اتوار 20 اپریل 2025 14:35

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)کمالیہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کما لیہ میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ 25 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران 70 ہزار کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے 350 کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی ان ٹیموں کی نگرانی کے لیے 60 کے قریب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کریں گی اس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات جنرل بس اسٹینڈ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کما لیہ، ریلوے اسٹیشن سمیت اہم شاہراں پر بھی پولیو اہلکار تعینات ہوں گے جو مسافر بسوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم سندھو نے والد ین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائے تاکہ عمر بھر کی معذوری سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :