عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے مظلومین کیلئے عملی اقدامات کریں، علامہ سید نجم عباس غضنفر

اتوار 20 اپریل 2025 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) تنظیم آ ئمہ مساجد کے صدر علامہ سید نجم عباس غضنفر نے کہا ہے کہ عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے مظلومین کیلئے عملی اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چپراڑ میں مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقی خوشی آپ مخلوق خدا کی خدمت سے حاصل کر سکتے ہیں ، ہمارا مذہب ہمیں سب سے پہلے انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوشی کا بنیادی مطلب کسی کو راحت و سکون دینا ہے اس لیے کوشش کریں کسی کو خوشی دیں دکھ نہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غرباء اور مساکین کی مدد کر کے بھی خوشی ملتی ہے ، مسلمانان عالم میں خوشی کا تصور اطاعت خدا و رسول اور والدین کی خدمت میں مضمر ہے ۔

متعلقہ عنوان :