نوشہرہ ورکاں، ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ، لڑکی جا ں بحق ، چار افراد زخمی

اتوار 20 اپریل 2025 17:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) نوشہرہ ورکاں بڈھا گورائیہ روڈ پر خونی پلی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ایک لڑکی جا ں بحق چار افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر دو زخمیوں کو موقع پہ ہی فرسٹ ایڈ فراہم کردی جبکہ ایک زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا اور متوفیہ کی باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی معلوم ہوا ہے کہ مسافر وین پر سوار فیملی ہر چوکی سے گوجرانوالہ شادی پر جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔زخمیوں میں 22 سالہ فرحان ،35 سالہ شگفتہ ،16 سالہ عثمان خالد ،اور ملتان سے 24 سالہ خضر عرف پپو بتایا گیا ہے۔ تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :