Live Updates

فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں فارماسیوٹیکل ورکرز اور ینگ ٹیچرز کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اتوار 20 اپریل 2025 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے خلاف سکھر میں فارماسیوٹیکل ورکرز اور ینگ ٹیچرز کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں فارما سیوٹیکل ورکرز، اساتذہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہریکی قیادت فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے عمران بھٹی، جبکہ ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان و دیگر کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف تحریری پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاکی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ فلسطین میں جاری مظالم کا فوری نوٹس لے اور اسرائیل کو اس کے ظالمانہ اقدامات سے روکا جائے مظاہرین میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم پوری انسانیت کے خلاف جرم ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فلسطین ایک آزاد ریاست ہے اور اس کے عوام کو آزادی سے جینے کا پورا حق حاصل ہے اس موقع پر مذکورہ افراد نے سندھ کے دریائی وسائل پر جاری سرکاری منصوبوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر چھ نئی نہریں تعمیر کرنا سندھ کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں سے سندھ کی زراعت، ماحولیاتی نظام اور مقامی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ ہم ان غیر منصفانہ منصوبوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا حق نہیں ملتا اور سندھ کے قدرتی وسائل کو بچانے کی یقین دہانی نہیں ہوتی، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات