سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ایسٹر کے موقع پر شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن

اتوار 20 اپریل 2025 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری کے مقدس تہوار کے احترام میں گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔اس دوران ویسٹ لفٹنگ، سڑکوں کی صفائی، چونے کا چھڑکائو اور ویسٹ کنٹینرز کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :