_لنڈی سڑک کاسرکاری ذبح خانہ بیماریاں پھیلانے لگا

ش* انتظامیہ صفائی بہتربناناو ٹھیکیدارسے لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرنا بھول گئی ذ*ضلعی انتظامیہ،محکمہ خوراک ،فوڈسیفٹی اتھارٹی نے بھی فرائض سے منہ موڑلیا

اتوار 20 اپریل 2025 19:30

ؓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء)’’مال مفت دل بے رحم--‘‘لنڈی سڑک پرواقع سرکاری ذبح خانہ کے ٹھیکیدارسے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ عالم کی انتظامیہ لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرنابھول گئی جبکہ صفائی کی صورتحال پربھی سمجھتاکرلیاگیا،ایک طرف ٹھیکیدارقومی خزانہ کے لاکھوںروپے دباکربیٹھا ہے تودوسری جانب گندگی میںذبح ہونیوالے جانوروںکاگوشت شہربھرمیں بیماریاں پھیلانے کاسبب بن رہاہے،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ خوراک،حلال فوڈاینڈسیفٹی اتھارٹی نے بھی صورتحال سے چشم پوشی اختیارکرلی ہے،ٹی ایم اے شاہ عالم نے 9ماہ کے لئے لنڈی سڑک پرواقع ذبح خانہ کی جانورحلالہ فیس اورپارکنگ سٹینڈکاٹھیکہ تقریباًایک کروڑروپے دیاہے،ٹھیکیدارکاتعلق تحصیل چیئرمین شاہ عالم کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ویلیج کونسل چیئرمین نے اپنے کارخاص کے نام پرحاصل کررکھاہے،جس کے ذمہ لاکھوں روپے واجب الاداہے،لیکن ٹی ایم اے عملہ وصولی سے گریزاں ہے،ذرائع کاکہناہے کہ ٹھیکیدارکے ذمہ جمع کردہ سیکورٹی سے کئی گنااضافی بقایاہے ،ٹھیکیدار نے رمضان المبارک کے سیزن کے علاوہ دیگر ایام میں لاکھوں روپے کمالئے ہیں اگروہ ٹھیکہ چھوڑکربھاگ جاتاہے، توانتظامیہ سیکورٹی کی رقم ضبط کرکے بھینقصان پورانہیں ہوسکتی ہے،ماضی بھی اس ذبح خانہ کے کئی ٹھیکیدارآخری قسط کے لاکھوں روپے ہڑپ کرچکے ہیں اور ایک بار پھر تاریخ دہرانے کی تیاری کی جارہی ہے،قابل افسوس امر یہ بھی ہے کہ ٹی ایم اے انتظامیہ رقم وصولی کے ساتھ ذبح خانہ میں صفائی کی صورتحال جوٹھیکیدارکی ذمہ داری ہے کوبھی بہتربنانے میںمکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے،اس بارے میںموقف جاننے کے لئے تحصیل آفیسرریگولیشن تکلیم خان سے متعددکوششیں کی گئیں تاہم انہوں نے موقف دینے کے بجائے خاموشی اختیارکرلی ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ دال میںکچھ کالانہیں بلکہ پوری دال کالی ہے۔

متعلقہ عنوان :