اپنے ارد گرد منشیات کی خریدوفروخت اور استعمال کی اطلاع 15 پر دیں، ایس ایچ او سمبڑیال ارشاد احمد

اتوار 20 اپریل 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ایس ایچ او سمبڑیال ارشاد احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے ارد گرد منشیات کی خریدوفروخت اور استعمال کی اطلاع 15 پر دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کےلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں ،منشیات کی خریدو فروخت اور استعمال کی اطلاع 15 پر دیں ۔انہوں نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے اور منشیات کی روک تھام میں بھر پور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :